
9 اگست کودہلی میںچھاترو ں کی گونج ابھیان‘ پروگرام کی تیاریوں کو لے کرکانگریس کی میٹنگ
نئی دہلی، 4 جولائی(میرا وطن نیوز )
ڈی پی سی سی کے دفتر میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے تحت میٹنگ بلائی گئی۔ جس میں بی جے پی سرکار کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے پیپر لیکس کے خلا ف احتجاج کرنے کے لیے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی طرف سے 9 اگست کو دہلی میں منعقد ہونے والے ’چھاتر وںگونج ابھیان‘ کے ایک بڑے پروگرام کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
میٹنگ کے دوران، اے آئی سی سی دہلی انچارج قاضی نظام الدین، اے آئی سی سی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج دانش ابرار، اور ڈی پی سی سی جنرل سکریٹری (تنظیم) انل بھاردوااور ڈی پی سی سی کے نائب صدر عبد الحنان نے دہلی پردیش مہیلا کانگریس، پوروانچل کانگریس، اور دہلی کانگریس یونیور سٹی ٹیچرس آرگنائزیشن (انٹیک) کے ساتھ اہم تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر عبدالحنان، ڈی پی سی سی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، مہیلا کانگریس صدر پشپا سنگھ ، انٹیک کے چیئرمین پنکج گرگ، اور پوروانچل کانگریس کے چیئرمین ڈاکٹر سدھانشو کمار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر قاضی نظام الدین نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی مودی سرکار کے تحت بڑے مسابقتی امتحانات میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نیٹ پیپر لیک نے مودی سرکارکے اقتدار میں آنے کے بعد سے پچھلے 12 سالوں میں نیٹ کے امتحا نا ت سے متعلق 90 واں واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے نیٹ پیپر لیک ہونے کی ناکامی اور امتحانات میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے 25 جون سے 9 اگست تک 28 ریاستو ں اور 28 شہروں میں ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسمبلی حلقوں میں 2 جولا ئی سے 6 جولائی تک راہل گاندھی کے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کی تیاری کے لیے تقریبات کا اہتما م کیا جائے گا۔
انل بھاردواج نے کہا کہ طلبہ برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور تعلیمی شعبے میں پیپر لیک ہونے او ر بدعنوانی کی مخالفت کرنے کی مہم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دہلی میں ’چھاتروں کی گنج‘ پروگرام بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوگا، کیونکہ طلباءاس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
دانش ابرار نے کہا کہ کانگریس پارٹی دہلی میں ’چھتاتروں کی گونج‘ پروگرام کے ذریعے اہم مطالبات اٹھا رہی ہے، جس میں امتحان میں بدعنوانی اور پیپر لیک ہونے کے معاملات کی منصفانہ تحقیقات، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے کام میں شفافیت اور جوابدہی، اور تعلیمی نظام اور ان کے مستقبل سے متعلق مسائل کے گرد نوجوانوں کو متحرک کرنا شامل ہے۔
No Comments: