Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی کے 12 قدیم دیہات اور تقریباً92 کالونیوں کو او-زون سے ہٹایا جائے: بدھوڑی

ڈی ڈی اے ایڈوائزری کونسل کی میٹنگ میں ایل جی اور ائس چیئر مین نے مثبت موقف ظاہر کیا

69 ایفلوینٹ کالونیوں اور اپولو ہسپتال میں غریب مریضوں کے مفت علاج کی کمی کا مدعا اٹھایا

نئی دہلی،3جولائی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دہلی کے 12 قدیم دیہاتوں اور 92 غیر مجاز کا لونیوں کو ’او-زون‘ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے 1511 ریگولرائزڈ کالونیوں کی فہرست میں 69 ایفلوینٹ کالونیوں کو شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔بدھوڑی نے آج ڈی ڈی اے ایڈ وائزری کونسل کی پہلی میٹنگ کے دوران ان مسائل کو زور شورسے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی تر نجیت سنگھ سندھو اور ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار نے ان مطالبات پر بہت مثبت رویہ دکھایا۔
ڈی ڈی اے ایڈوائزری کونسل کی پہلی میٹنگ آج ایل جی کی صدارت میں اختتام پذیر ہوئی۔ ایم پی سدھانشو ترویدی، ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین اور مرکزی اور دہلی سرکاروں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔بدھوڑی نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران لینڈ پولنگ اور جی ڈی اے کی پالیسیو ں کے جلد نفاذ کے مطالبات کیے گئے، اور دہلی کی منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ماسٹر پلان کو جلد نوٹیفائی کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گرام سبھا کی زمین کو صرف اور صرف گاو ¿ں والوں کو شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ ان دیہاتوں میں ’لال ڈورہ سے باہر رہنے والی توسیع شدہ آبادی کو 1,511 کالونیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
اس موقع پر بدھوڑی کہ دہلی کے بڑے اپولو اسپتال کو صرف ایک روپے کی ٹوکن قیمت پر زمین الاٹ کی گئی تھی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس الاٹمنٹ کے حوالے سے سرکاراور اسپتا ل کے درمیان طے پا نے والے مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ قواعد کے مطابق کل بیڈز کا 33 فیصد غر یبو ں کے لیے مختص ہونا چاہیے اور او پی ڈی میں آنے والے 40 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہونا چا ہیے۔بدھوڑی نے کہا کہ یہ میٹنگ بہت نتیجہ خیز رہی اور امکان ہے کہ اس سے دہلی کے کئی مسائل کا حل نکل آئے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *