Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دینی تعلیمی بورڈ، جمعیت علماءہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس منعقد

ارتداد کے بڑھتے ہوئے خطرات اور مکاتب کی فعالیت پر زور

نئی دہلی، جولائی (میرا وطن نیوز )
دینی تعلیمی بورڈ، جمعیت علماءہند کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس مدنی ہال، نئی دہلی میں منعقد ہوا جس کی صد ارت صدر دینی تعلیمی بورڈ و مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم نے کی۔
اجلاس کی کارروائی، ناظمِ عمومی دینی تعلیمی بورڈ حضرت مولانا مفتی سلمان منصور پوری دامت برکاتہم کی زیر نگرانی انجام پائی۔اس نشست میں صدر جمعیت علماءہند مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم اور مفتی سید عفان منصورپوری دامت برکاتہم کی سرپرستی شاملِ حال رہی۔ اجلاس میں ملک بھر کے صوبا ئی ذمہ داران اور اراکینِ عاملہ نے شرکت کی اور ملی تعلیمی صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کی۔
مجلس کا آغاز مفتی عفان کی تلاوت سے ہوا ، اس کے بعد سابقہ کارگزاری سنائی گئی ، جس پر اکابرین نے اپنے مشوروں سے نوازا۔پھر ترتیب وار مختلف صوبوں کے تقاضے پیش کئے گئے، ہر ہر تقاضے پر مکمل غور خوص اور بحث کے بعد تقاضوں کی تکمیل کی ترتیب عمل میں آئی ، ساتھ ہی دینی تعلیمی بورڈ کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور اسے پورے ملک میں سو فیصد قائم کرنے کے متعلق غور کیا گیا ، ہر صوبے کے ذمہ دار سے انفرادی طور پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور درپیش مسائل سنے گئے، صوبائی صدور کی جانب سے معاونین اور درپیش مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل کا مطالبہ سامنے آیا، جس کے حل کے لیے حضرت صدر نے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ، جو ان مسائل کو حل کرے گی۔
مجلس کے دوران مختلف موضوعات مثلاً معاونین کا تقرر ، معلمین و معلمات کی ٹریننگ، نئے افراد کا انتخاب ، جمعیت بک ڈپو کی جملہ کتب کی فراہمی ، مختلف زبانوں میں نصاب کا ترجمہ، اردو زبان سکھا نے کی غرض سے اسلامی تعلیمات کا انتخاب، الجمعیت بک ڈپو کی شاخ یا اشتراکی کتب خانے کا نظام ، جیسے اہم مسائل زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں مرکزی ذمہ داران کی جانب سے کچھ نئی تجاویز مثلاً اسکول ٹیوشن کا نظام ، معلمات کی تدریب اور بچیوں کے شرعی حدود میں رہ کر کھیلوں میں حصہ لینے جیسے پریز نٹیشن پیش کیے گئے، جن میں سے اکابرین نے بعض کی منظوری دی ؛ جب کہ بعض تجاویز کی منظوری غور و فکر کےلیے موقوف رکھی۔
مولانا محمود مدنی کی فکر انگیز تقریر دوران مجلس ہندوستان کے حالات اور بڑھتے ہوئے ارتداد کے پیش نظر حضرت صدر دامت برکاتہم نے مکاتب کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے ہمیں کس قدر سخت کام کرنے کی ضرورت ہے ، مزید فرمایا کہ ملت اسلامیہ ہر جانب سے غیروں کی سازش اور باطل طاقتوں کے شکنجے میں ہے ، اور صورتحال یہ ہے کہ حاجت روائی کے لیے دور تک کوئی نظر نہیں آتا ، ایسے نازک حالات میں اگر ہم نے ذرا سی بھی غفلت برتی تو اس کا نقصا ن ہماری نسلوں تک جا سکتا ہے ، اگر ہم دوسروں کے ایمان کے بچانے کی فکر میں لگیں گے تو اس کا لاز می نتیجہ یہ ہوگا کہ ہمارا خود اپنا ایمان محفوظ رہے گا ، بصورت دیگر ہم خود اپنے ایمان کی ضمانت نہیں لے سکیں گے۔ صدر محترم نے کام کی اہمیت اور حساسیت پر زور دیتے ہوئے جملہ حاضرین مجلس کو ہر جہت سے ہرممکن کوشش کرتے رہنے اور عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے پرزور اپیل کی۔
حضرت مہتمم نے جملہ اراکین عاملہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات کو مختلف صوبوں سے یہا ں جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بورڈ ایک شعبہ ہے ، اگر ہمیں ایک دوسرے کا تعاون حاصل ہوگا تو کام آگے بڑھے گا ، ایک صوبے کی قوت عملی دوسرے صوبے کےلیے نمونہ ہوگی ، اس لیے ہم باہمی تعاون کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ یہ مجلس نہایت کام یابی ، اہم نکات کی منظوری اور خوش کن عزائم کے ساتھ حضرت مہتمم کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *