
اوم برلا نے کولکتہ میں مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے اراکین کےلئے واقفیت پروگرام کا افتتاح کیا
کولکتہ؛ 3 جولائی(میرا وطن نیوز )
مغربی بنگال اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے جمعہ کوکولکتہ میں دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کر تے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اراکین اسمبلی سے جمہوری روایات کو مضبوط کرنے اور ریا ست کی نشا ثانیہ کی قیادت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اراکین پر زور دیا کہ وہ مغربی بنگال کے بھرپور جمہوری اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے قانون سازی، تعمیری بات چیت اور گڈ گورننس میں فعال کردار ادا کریں۔
اس موقع پر اوم برلا نے کہا کہ قانون سازی کے مباحثوں کو محض تنقید کے بجائے حل پر توجہ دینی چاہیے ن۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری بحث ایک متحرک جمہوریت کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید قانون سا زی کی کارروائی کا ایک لازمی حصہ ہے، لیکن عوامی مسائل کا عملی حل بھی ہر بحث میں پیش کیا جانا چاہیے ۔ انہوں کہا کہ جب ایم ایل اے معقول حقائق اور مطالعہ کی حمایت کے ساتھ اپنے خیالات پیش کریں گے تو جمہوری مکالمے کا معیار مزید بہتر ہوگا۔
لوک سبھا اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایم ایل اے اپنے اپنے حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے پو ری ریاست کی امیدوں اور توقعات کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لیے ایوان میں ہر بحث، قانون اور پالیسی کا مقصد عوامی فلاح اور ریاست کی ترقی کو آگے بڑھانا ہونا چاہیے۔ نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان پر بہت اعتماد کیا ہے اور اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوابدہ، حساس اور دور اندیش قیادت فراہم کریں۔
پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سو یندو ادھیکاری، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر شری کرن رجیجو،راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین ہری ونش، اور مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما شری رتبرتا بنرجے شامل تھے۔ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے اسپیکررتیندرا بوس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ ریاستی سرکار کے پا رلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر شنکر گھوش نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔
No Comments: