Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا

میٹنگ میں ترنجیت سندھوکا عملے کی قابلیت کو یقینی بنانے پر زور

نئی دہلی، 30 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے منگل کوانڈین ریڈ کراس سوسائٹی (دہلی برانچ) اور سینٹ جان ایمبولینس ایسوسی ایشن کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں انسانی خدمت کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھا رہی ہیں اور کئی دہائیوں سے ضروری صحت کی دیکھ بھال، ہنگامی امداد اور ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ایل جی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’آج ہم نے ان کے آپریشنل روڈ میپ کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو بڑھانے، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جامع تبدیلیوں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے سینٹ جان ایمبولینس خدمات کو مزید موثر اور مفیدبنانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر عملے کی قابلیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ایل جی نے اپنے قیمتی انسانی اقدامات (وزیراعظم کی ٹی بی فری مہم، ابتدائی طبی امداد کا تربیتی پروگرام، موسم سرما میں امدادی کام اور معذور افراد کی مدد) کو مزید مضبوط اور وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو تمام ضروری وسائل بشمول کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (سی ایس آر) شراکت داری فراہم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *