
نئی دہلی،29جون (میرا وطن نیوز )
ایلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت سیلم پور وارڈ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی کڑی میں پیر کو 9 گلیوں کے از سر نوتعمیراتی کام کا افتتاح رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد اور مقامی کونسلر حجن شکیلہ کے ہاتھو ں فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی سرکردہ شخصیات اور عوام موجود تھے۔
اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ سیلم پور کے عوام کی سہولیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے گلیوں کی تعمیر کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حجن شکیلہ نے کہا کہ سیلم پور وارڈ میں ترقیاتی کام زور شور سے ہورہے ہیں،جو گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں وہ تعمیر ہورہی ہیں۔باقی عوام جو مسائل لے کر آتے ہیں ان کا تدارک فورا کیا جارہا ہے۔
سیاسی رہنما حاجی افضال نے موجودہ رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ جیت کر آئے ہیں پورے حلقہ میں کام ہورہے ہیں اور ہمارے وارڈ میں تو کام کی گنگا بہہ رہی ہے۔اس موقع پر سید ناصر جاوید، حاجی جمیل ملک، ضرار احمد، مقیم انصاری، شاداب حسن، ارشد پردھا ن،اختر خان، پرویز انصاری، اقبال انصاری، علاءالدین، انیس خان، حاجی گلفام، انو بی، جعفر علی، انیس احمد، شاہد انصاری، مشکور عالم، عقیل خان، کمال پاشا، عمران حق، رضوان ادریسی، محمد شکیل، راو ¿ نوید اور ذیشان خان بطورخاص موجود تھے۔
No Comments: