Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریس لیڈر اور ترجمان کنور شہزاد احمد کی جانب سے ،آم کے ساتھ خاص بات چیت ‘کا اہتمام

گاندھی مارکیٹ منٹو روڈ پر منعقد ’مینگو پارٹی ‘میں جھلکی پرانی دہلی کی گنگا جمنی تہذیب:دیویندر یادو

کانگریس ہی واحدایسی پارٹی ہے جو ملک کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے

نئی دہلی، 28 جون (میرا وطن ن نیوز)
کانگریس کے نوجوان لیڈر اور ترجمان کنور شہزاد احمد اور دہلی پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری مرزا جاوید علی کی جا نب سے گاندھی مارکیٹ منٹوروڈ پر ’مینگو پارٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا ۔اس آم پارٹی کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کے سا تھ مختلف ویرائٹی کے آم کھاکر لطف اندوز ہونا تھا ۔اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو ،کمیو نکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین انل بھاردواج ،شہر ضلع چاندنی چوک صدر محمد عثمان ،سابق ایم ایل اے آصف محمد خان ،سابق کونسلر محموص ضیا خاص طور سے شرکت کی ۔پروگرام کی نظامت ضلع ناب صدر چاندنی چوک محمد ربانی نے کی ۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ مینگو پارٹی جیسے پروگرام ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم رول نبھاتے ہیں اور یہ کام پرانی دہلی کے لیڈروں نے کیا ہے کیونکہ اس پروگرام میں پرانی دہلی کی گنگا جمنی تہذیب جھلک رہی ہے ،جس کے لئے شہزاد احمد اور مرزا جاوید علی مبا ر کباد مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ہے اور کانگریس سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والی ملک کی پارٹی ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری جاوید علی نے کہا کہ آم پارٹی میں آم کے ساتھ خاص بات چیت موسم گرما میں دوستوں اور پارٹی کے خاندان کے ساتپ خوشی اور تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ۔
دہلی کانگریس کے ترجمان کنور شہزاد احمدنے کہا کہ یہ صرف آم کی دعوت ہی نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ایک روا یت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اور ملک کے محبوب لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی یہ پیغا م دیتی ہے کہ غم ہو یا خوشی سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ۔کنور شہزاد نے کہا کہ اس دوران سینئر لیڈروں کے ساتھ پارٹی کے سرگرم کارکنان اور دیگر لوگوں کو آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس سبھی کا احترام کرتی ہے اور سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔
اس موقع پر کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل ،اشوک جین ،فیضان دہلوی ،سیما عابد ،کارتک سنگھ ببیتا سنگھ ،مسعود ، تنزیل خان ،راجیش پوری ،محمد ساجد ،ستش شرما ،راہل ڈابلا،حسنین اختر منصوری ،محمد سبحان ،عدنان اشر ف ،انصار احمد ،محمد آصف ،محمد عباد اسعد میاں ،محمد خضر سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کر آم کی دعوت کا لطف اٹھایا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *