Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پابندی کے باوجود سیپٹک ٹینکوں کی فزیکلی صفائی جاری ہے:آپ

منڈکا میں سیپٹک ٹینک میں گر کر3 افراد کی موت اسی غفلت کا نتیجہ

نئی دہلی، 27 جون(میرا وطن نیوز )
حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے دہلی بھر میں بار بار ہونے والے واقعات میں لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ اس کی روشنی میں، عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی بی جے پی سرکار حفاظتی معیارات سے متعلق سخت قوانین بنائے۔ ایم سی ڈی قرول باغ زون کے چیئرمین پنیت را ئے نے کہا کہ پابندی کے باوجود سیپٹک ٹینکوں کی دستی صفائی کی جارہی ہے، اس کے باوجود سرکار کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ منڈکا میں سیپٹک ٹینک میں گر کر تین افراد کی موت اسی غفلت کا براہ راست نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ اگر سخت قوانین ہوتے تو ان میں سے بہت سے واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔
اس موقع پرکونسلر راکیش جوشی نے بتایا کہ نریلا میں ایک 36 سالہ شخص کی ایک کھلی ڈی ڈی اے نالے میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ مقامی باشندوں نے بارہا ڈی ڈی اے سے اس نالے کو ڈھانپنے کا مطا لبہ کیا تھا لیکن کسی نے ان کی درخواستوں پر توجہ نہیں دی۔مقامی کونسلر نیہا مشرا نے بھی ڈی ڈی اے حکام کے ساتھ شکایت درج کروائی اور ایگزیکٹیو انجینئر کو ویڈیو فوٹیج بھی بھیجی، اس کے باوجود کوئی کار روائی نہیں کی گئی۔ چھوٹے بچے اور جانور جیسے کہ گائے اور کتے ماضی میں متعدد بار اس نالے میں گر چکے ہیں اور انہیں مقامی لوگوں نے بچایا تھا۔ عوام کی بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ نے مکمل غفلت کا مظاہرہ کیا اور کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *