
نئی دہلی،27 جون (میرا وطن نیوز)
شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مجموعہائے رسائل اما م شاہ ولی اللہ پر مذاکرہ اور مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد دھم کا اجرائ29جون کو عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان متر جم قرآن عظیم (انگریزی) کو انکی علمی، ادبی،تفسیری ،صحا فتی، سماجی اور ملی خدمات کے اعتراف میں باوقار اعزاز: چھٹا شاہ ولی اللہ ایوارڈ2015سے اہم شخصیات کے ذریعہ تفویض کیا جائے گا۔ اس موقع پران کی متنوع علمی خدمات پر اظہار خیال کیا جائے کا۔
اس تعلق سے عطاءالر حمن قاسمی چیئرمین شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے اخباری بیان کے مطابق یہ مذاکرہ پروفیسر صدیق الرحمن قدوا ئی کی صدارت میں عمل میں آئیگا جس میں نامور علماءاورممتاز دانشو روان کے تاثرات اورخطاباب ہو نگے اور شاہ ولی اللہ کے افکار ونظریات کی افادیت ومعنویت پر گفتگو کی جائے گی۔
No Comments: