Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قصبہ نہٹور میں 10محرم کو تعزیہ کا جلوس بر آمد ،گانگن ندی کے کنارے کربلا پر اختتام پذیر

امام باڑہ میر ابن حسن مہدی ولا میں شہدائے کربلا کے لیے آخری مجلس عزا منعقد ہوئی

بجنور، 27جون (میرا وطن نیوز )
حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں قصبہ نہٹور میںبر آمد تعزیہ جلوس میں عزاد ا ر وں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے حق، انصا ف، انسانیت، ایثار و قربانی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے پیغام کو اپنانے کا عہد کیا۔10 محرم الحرام کا مرکزی جلو س امام باڑہ حکیمان سے شروع ہو کر امام باڑہ میر ابن حسن (مہدی ولا) پہنچا، جہا ں شہدائے کربلا کے لیے آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس دوران انجمن پاسبان عزا نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی۔
مجلس عزا کے بعد تعزیہ جلوس گانگن ندی کے کنارے کربلا معلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں تعزیوں کو سپرد خاک کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑکی زندگی سچائی، انصاف، انسانی حقو ق کے تحفظ، مذہبی رواداری، باہمی احترام، سماجی ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت کے لیے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسینؑ کے نظریات معاشرے کو ناانصافی، جبر اور اختلاف کے خلاف کھڑے ہو نے کی ترغیب دیتے ہیں۔انجمن پاسبان عزا کے صدر مثا ل مہدی نے تعزیہ جلوس کے پرامن اختتام پذیر ہونے میںتعاون کرنے پر مقامی انتظامیہ، پولیس، میونسپلٹی، محکمہ بجلی، وارڈ ممبران اور دیگر متعلقہ محکموں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے نہٹور کی سنی برادری اور دیگر مذاہب کے شہریوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ دس دنوں کے دوران ٹھنڈے پانی، شربت اور دیگر عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ’سبیلیں‘ لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی نہٹوکی شناخت ہے اور یہ اقدار حضر ت امام حسینؑ کے انسانیت، سچائی اور انصاف کے پیغام کی حقیقی روح کو بھی مجسم کرتی ہیں۔ جلوس کی نظامت سرکار حیدر اور منظور حیدر نے مشترکہ طور پر کی۔
شرکاءمیں جعفر حسین، وصال مہدی، غلام حسین رضوی، کوثر حسین، محمد حیدر، نواب رضا، محمد مہدی، کاظم رضا، یوسف رضا، عباس رضا، عبیر، مہدی، سلمان خان، عون، جون، بلال مہدی، دانش زیدی، ناز ش، کمیل ،سبیل ،علی اسعد ،عیانت حسین،یوسف خان ،شاوے نقوی، علی مہدی، اویس ذکی، حافظ عطا حسین، ندیم احمد، احمر تقوی، وصی حیدر، قاضی نوید اور دیگرموجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *