
بلند شہر ،27جون (میرا وطن نیوز)
یوم عاشورہ کے موقع پر بستی سانکھنی واقع درگاہ شاہ نجف ،درگاہ بیت المراد حسینہ ،درگاہ باب المراد ،اور در گا ہ باب زہرہ سے تعزیے بر آمد ہو ئے ۔10محرم کو ان تمام بارگاہوں سے بر آمد تعزیے اپنے روایتی را ستو ں سے گزرتے ہو ئے کربلا معلی سانکھنی پہنچے۔ان تعزیہ جلوس میںنوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ قما ،زنجیر اور آگ کے شعلوں پر ماتم کیا گیا۔اس دوران انجمن آل اطہر کربلا پر خیام حسینی سے اپنا مخصو ص پروگر ا م اورانجمن حیدری نے کربلا پر مخصوص پروگرام پیش کئے ۔بعد ازاں شبیہ تابوت کربلا میں دفن کئے گئے۔
انجمن حیدری اور انجمن آل اطہر کی جانب سے تعزیے اور علم مبارک کے جلوسوں میں نوحہ خوانیو سینہ زنی کی گئی ۔اس دوران عارف روش،عارف علی کربلائی ،مولانا محمد عباس ،شاہد ترابی ،ماسٹر حسین عباس ،حا جی شاکر حسین ،وزیر حسین ،چاند فیضی کربلائی ،سردار علی،وسیم ریاض ،ناظم عباس ،حسن عباس ، سہیل عبا س ،سا حل عباس ،محمد اکمل ،ارزان حیدر ،ذیشان حید رنے کی ۔اس جلوس میں مرثیہ خوانی را شد عبا س ہمنواصاحبان ،ماسٹر شیر علی و ہمنوا صاحبان اور ماسٹر مشیر اختر و ہمنوا صاحبان نے کی ۔جبکہ مو لا ناشہوار حسین کاظمی ،مولانامنور عباس اور مولانا سید ماجد رضا ہلوانوی نے یوم عاشورہ کے فضائل و مصا ئب بیان کئے۔
اس موقع پرمقررین نے کہا کہ 10 محرم الحرام (عاشورہ) کے موقع پر ہم امام حسین علیہ السلام کی حق ، انصاف اور انسانی وقار کی سربلندی کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں۔امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور شہادت اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ سچا ایمان اور جرائت ثابت قد می سے حق و انصا ف کے راستے پر چلنے، ایک دوسرے کی خدمت کرنے اور ظلم کے سامنے کبھی نہ جھکنے میں مضمر ہے ۔حضرت امام حسینؑ نے راہ حق میں اپنی جان قربان کرکے شجاعت اور ایثار کا ایسا نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک اہل ایمان کے لئے مشعل راہ رہے گا ۔
انہوں کہا کہ امام حسینؑ نے میدان کربلا میں اپنے اہل بیت اور جان نثار ساتھیوں کی قربانی دے کر یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے جھک جانا مسلمان کی شان ن ہیں بلکہ حق کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینا ہی حسینیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے صبر ،رضا راور اللہ تعالیٰ پر کام بھروسے کی ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر تاریخ انسانیت میںنہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم واقعہ کربلا سے صبر ،اتحاد ،ایثار،سچائی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق حاصل کریں اور اپنے کردار کو سیرت امام حسینؑ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔
تعزیہ جلوس میںبستی کے ساتھ ساتھ ضلع بلند شہرسمیت دیگر ضلعوں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندکربلا معلی پہنچے ۔ محرم کے جلوس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے پو لیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔سینئر پولیس حکام نے پیش رفت پر گہری نظر رکھی اور جلوس کے مقام پر سیکورٹی انتظاما ت کا بذات خود معائنہ کیا۔انجمن آل اطہر اور انجمن حیدری نے محرم کے جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے پر پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
No Comments: