Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات

وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کی ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ

نئی دہلی، 25 جون (میرا وطن نیوز)
وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے راجدھانی میں آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں جمعرات کو تمام ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ جس کا مقصد آلودگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی تیار کرنا اور راجدھانی میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
اس موقع پر سرسانے کہا کہ دھول کی آلودگی دہلی کی ہوا کے خراب معیار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ہر ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں دھول پیدا کرنے والے ذرائع کی فعال طور پر نشاندہی کریں اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ان پر مو ¿ثر طریقے سے قابو پانے کے لیے ٹھوس اقد ا مات کریں۔ چاہے وہ تباہ شدہ سڑکیں ہوں، تعمیراتی سرگرمیاں ہوں، یا دیکھ بھال کی کمی ہو ، دھول کے ہر ذریعہ پر مربوط اور نتیجہ خیز کارروائی کی جانی چاہیے۔
وزیرماحولیات سرسا نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی کہ وہ دہلی پولیس، ٹریفک پولیس، ایم سی ڈی، پی ڈبلیو ڈ ی، ڈی پی سی سی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اپنے اپنے علاقوں میں آلودگی کے ہاٹ ا سپا ٹ کی جامع نقشہ سازی کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *