Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی نے راجدھانی میں جاری جرائم پر سختی سے قابو پانے کی ہدایت کی

ترنجیت سنگھ سندھو کی پی ایچ کیو میںسینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ

نئی دہلی، 24 جون (میرا وطن نیوز)
ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو نے بدھ کو دہلی پولیس ہیڈکوارٹر میں سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی تاکہ کلیدی آپریشنل اور فلاحی ترجیحات کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے پولیس فورس کو جرائم پر سختی سے قابو پا نے اور خواتین، بچوں اور بزرگوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کریں، پولیسنگ کے بہترین طریقوں کو اپنائیں، اے آئی اور ڈرون جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کریں، اور آر ڈبلیو اے اور مار کیٹ ایسوسی ایشنز کو کمیونٹی پولیسنگ اور انٹیلی جنس کے اجتماع میں فعال طور پر شامل کریں،یہ ہدایت انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر شیئر کیا۔
ایل جی نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعے ٹریفک چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر غلط طریقے سے ڈرائیونگ اور زیادہ ٹریفک کی بھیڑ، نیز سڑک استعمال کرنے والوں میں مثبت رویے کی تبدیلی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس کی فلاح و بہبود، فورس میں خواتین کی شرکت بڑھانے اور پولیس کے رہائشی کمپلیکس کو ’زورو ویسٹ‘کالونیوں میں تبدیل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ایل جی نے اس بات پر زور دیا کہ بااختیار بنانے کے ساتھ جوابدہی اور بامعنی نتائج بھی ملنا چاہیے۔ انہوں نے پوری پولیس فورس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کیونکہ وہ نئے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دہلی کے ہر باشندے کو زیادہ سے زیادہ تحفظ اور بہتر خدمات فراہم ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *