
نئی دہلی، 24 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی میں آئندہ مانسون کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس تناظر میں وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ نے بدھ کو موتی نگر اسمبلی حلقہ میں جاری ڈی -سلٹنگ سائٹ پر معائنہ کیا اور راجدھانی بھر میں جاری پری مانسون تیاریوں کا جائزہ لیا۔یہ معائنہ ایک جامع مہم کا حصہ ہے جس میں دہلی بھر کے سینئر افسران، چیف انجینئرز اور فیلڈ ٹیمیں سڑکوں، نالوں اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی جسمانی طور پر تصدیق کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو بارش کے دوران پانی جمع ہونے یا متعلقہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی نے تقریباً 90 فیصد ڈرین ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کیا۔پی ڈبلیو ڈی کی تازہ ترین پیشرفت رپورٹ کے مطابق محکمہ نے کل 2,125.87 کلومیٹر کی لمبائی میں سے 1,900.15 کلو میٹر نالوں کی سلٹنگ مکمل کر لی ہے، جو کل ہدف کا 89.38 فیصد ہے۔یہ وسیع مہم بارش کے پانی کے بہاو کو یقینی بنانے، نالوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور بڑی سڑ کو ں پر پانی جمع ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے مقصد سے چلائی جا رہی ہے۔محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گاد ہٹانے کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔وزیر پی ڈبلیو ڈی نے کہاکہ
دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں سائٹ پر معائنہ کیا جائے گا۔
No Comments: