
نئی دہلی، 23 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی دہلی سرکار کی ناکامی کی وجہ سے جنوبی دہلی کے مہرولی میں فٹ پاتھ پر خاندان کے ساتھ سو رہی ایک 11 سالہ چھوٹی لڑکی کا پہلے اغوا،پھر عصمت دری اور قتل کرنے کے معاملہ راجدھانی میں امن و امان کی تباہی کو بے نقاب کرتا ہے ۔جہاں وزیر اعلیٰ، ایل جی اور پولیس کمشنر اپنے بیانات میں دعویٰ کرتے ہیں کہ دہلی میں جرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے، وہیں شہر میں خواتین کے خلاف جرائم درحقیقت بڑھ رہے ہیں اور ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اغوا کار کیب ڈرائیور کی گرفتارکر لیا گیا ہے، صرف اپنی جواب دہی سے بچنے کا عمل دکھائی دیتا ہے۔۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں خواتین اور نابالغ لڑکیوں کے اغوا، عصمت دری اور جنسی استحصال کے واقعات میں روزانہ اضافہ تشویشناک ہے۔ اس کے باوجود دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اب تک بے ہودہ تقریریں کرنے کے علاوہ کوئی ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے پر مجبور غریب لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد زمین پر فلاحی اسکیموں کو مو ¿ثر طریقے سے نافذ کرنے میں سرکارکی ناکامی کی کہانی بیان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے عام زندگی گزارنے پر مجبور ہزاروں افراد کی حالت زار سرکار کے نائٹ شیلٹرز کی ناکافیوں کو عیاں کرتی ہے۔
No Comments: