
نئی دہلی، 23 جون(میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے منگل کوایم سی ڈی ہیڈکوارٹر سوک سینٹر میں اعلیٰ سطحی بین محکمہ جاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جس کا مقصد آئندہ مانسون سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور راجدھانی میں پانی جمع ہو نے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔میٹنگ میں ڈپٹی میئر مونیکا پنت،ا سٹینڈ نگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، قائد ایوان جے بھگوان یادو، سندیپ کپوراور میونسپل کمشنر سنجیو کھیروا رنے شرکت کی۔
’آپریشن مشن مانسون‘کے تحت منعقد ہونے والی میٹنگ میں دہلی کے مختلف حصوں میں ممکنہ آبی ذخائر سے متعلق بین ڈپارٹمنٹل مسائل اور چیلنجوں پر توجہ دی گئی اور مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ نالیوں کو صا ف کرنے کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس کا مقصد تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کرنا تھا اور مون سون کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کے لیے بروقت کارروائی کو یقینی بنانا تھا۔
میٹنگ میںمختلف کلیدی محکموں اور ایجنسیوں کے سینئر افسران بشمول دہلی ٹریفک پولیس، محکمہ سیلاب او ر آبپاشی، انڈ ین ریلویز، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور دہلی میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔ پانی نکاسی کے نظام، پانی جمع ہونے والے ہاٹ سپاٹ، ایمرجنسی رسپانس میکانزم اور ایجنسیوں کے درمیا ن کوآرڈینیشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو مانسون کے دوران موثر اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تال میل سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری وسا ئل بشمول ڈرینج پمپس، موٹرز، ڈی واٹرنگ آلات اور دیگر ہنگامی مشینری کو مکمل طور پر تیار اور کام کرنے کی حالت میں رکھیں۔
No Comments: