
نئی دہلی، 23 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی کے لاکھوں جھگی والوںکے لیے طویل انتظار کے بعد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میںدہلی ار بن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (ڈوسب) کی 36ویں بورڈ میٹنگ کے دوران باز آبکاری کے تعلق سے بڑا فیصلہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2025 تک دہلی میں قائم تمام اہل جھگی بستیوں کے مکینوں کو بحالی کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تاریخی فیصلہ سے راجدھانی کی جے جے بستیوں میں رہنے والے تقریباً 4 سے 5 لاکھ خاندانوں یعنی 20لاکھ لوگوں کے لئے پکے مکان اور باوقار مکانات کی راہ ہموار ہوگی۔
دہلی سکریٹریٹ میں منگل کو منعقد میٹنگ میں وزیر شہری ترقیات آشیش سود، چیف سکریٹری راجیو ورما اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ یہ اہم فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ کی زیر صدارت حالیہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے دوران منظور کی گئی قراردادوں سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ ’دہلی سلم اور جے جے کلسٹر بحالی اور آباد کاری پالیسی 2026‘ کے مطابق ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کی قیادت میں غریبوں کو باوقار زند گی ، بہتر رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بے مثال کام کیا گیا ہے۔ دہلی میں بھی، سرکار ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، اور سب کا پریاس‘ (سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا بھروسہ، اور سب کی کوشش) کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے، کچی آبادیوں کے مکینوں کی بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے اور ہر غریب کو مستقل مکان فراہم کرنے کے عزم کے سا تھ یہ فیصلہ محض رہائش فراہم کرنے سے بالاتر ہے۔ یہ لاکھوں خاندانوں کے لیے محفوظ، باوقار اور بہتر زندگی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
No Comments: