
نئی دہلی، 22 جون (میرا وطن نیوز)
گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دہلی سرکار نے دہلی کے شہریوں کے حقوق کے لیے ٹائم باو ¿نڈ ڈیلیوری آف سروسز ایکٹ، 2011 کے تحت 23 نئی خدمات کو ٹائم باو ¿نڈ سروس ڈیلیوری سسٹم میں شامل کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو کہا کہ سرکار کا مقصد شہریوں اور کاروباری اداروں کو مقررہ وقت کے اندر سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ اب مختلف محکموں سے اہم اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ مقررہ مدت کے اندر جاری کیے جائیں گے۔ اس سے غیر ضروری تاخیر اور دفاتر کے ارد گرد بھاگنے کی پریشانی میں کمی آئے گی۔ سرکارکو سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے لیے مزید سازگا ر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت خدمات کی فراہمی کا نظام نہ صرف شہریوں کے حقوق کو یقینی بنائے گا بلکہ انتظامی احتساب کو بھی تقویت دے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے نظام کے تحت فیکٹری پلان کی منظوری محکمہ لیبر سے 15 دن میں دی جائے گی اور شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن ایک دن میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کنکشن دہلی جل بورڈ کی طرف سے 15 دنوں کے اندر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ فلم کی شوٹنگ کی اجازت دہلی ٹورازم اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن 15 دنوں کے اندر فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی کے تحت، بجلی میٹر کی درخواستوں اور کنکشن کے معاہدوں کی کارروائی 60 د نوں میں مکمل کی جائے گی۔ لیگل میٹرولوجی کے تحت دکانوں، صنعتوں اور تجارتی اداروں میں استعمال ہونے والے وزن اور پیمائش کے آلات کی رجسٹریشن 45 دنوں میں مکمل کی جائے گی۔ دہلی آلودگی کنٹر ول کمیٹی (ڈی پی سی سی) بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز کے تحت بیٹری ویسٹ کو جمع کرنے، ذخیرہ کر نے، نقل و حمل اور ری سائیکلنگ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے 15 دنوں کے اندر اجازت جاری کر ے گی۔
ریکھا گپتا نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی خدمات بشمول واٹر اسپورٹس اور ایڈونچر اسپورٹس آپریٹرز کی رجسٹریشن اور تفریحی پارکوں کو چلانے کے لیے رضامندی، کھانے کے کاروبار کے لیے ریاستی لائسنس کے لیے لوکل باڈی کے این او سی، ہوٹل کی رجسٹریشن یا آپریشن پرمٹ اور سلاٹر ہاو ¿س لائسنس، سبھی 60 دنوں کے اندر جاری کیے جائیں گے۔ موبائل ٹاورز لگانے کی اجازت 30 دن کے اندر دی جائے گی اور تعمیراتی سامان کو ذخیرہ کرنے کی منظوری ایک دن میں دی جائے گی۔ محکمہ زراعت 21 دنوں کے اندر کیڑے مار ادویات کے کنٹرول کے آپریشن کے لائسنس، سیلز رجسٹریشن اور بیج کے لا ئسنس پر کارروائی کرے گا۔ محکمہ ایکسائز کے تحت بار لائسنسوں پر 30 دن کے اندر، آئی ایم ایف ایل کیٹیگری کے برانڈ اور لیبل کی رجسٹریشن 42 دن کے اندر، اور ایف ایل کیٹیگری کے برانڈ لیبل کی رجسٹر یشن 42 دنوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات دہلی پریزرویشن آف ٹریز ایکٹ کے تحت درختوں کی کٹائی کی اجازت کے لیے درخواستوں پر 60 دنوں کے اندر فیصلہ کرے گا۔ محکمہ تعمیرات عامہ 45 دنو ں کے اندر سڑک کی کٹائی اور دیگر متعلقہ کاموں کی اجازت دے گا۔ مزید ، آر ای آر اے کے تحت بلڈ ر رجسٹریشن اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے رجسٹریشن کے عمل کو 30 دنوں کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو اپنے حقوق استعمال کرنے اور سرکاری مشینری کو مزید جوابدہ بنا نے کا اختیار دے گا۔ دہلی حکومت کا مقصد ایک ایسا انتظامی نظام قائم کرنا ہے جو ہر شہری اور کاروباری کے لیے بروقت خدمات کو یقینی بنائے، شفافیت کو برقرار رکھے اور ترقی کے عمل کو تیز کرے۔
No Comments: