Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بین الاقوامی یوگا کے موقع پر اے آئی یو ٹی سی کے زیر اہتمام مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

مرحو م حکیم آفتاب عالم کی یاد میں منعقد151 ویں کیمپ میںمعائنہ اور دوائیں دی گئیں

نئی دہلی،21جون (میرا وطن نیوز )
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر برج پوری میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیراہتمام اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی سکریٹری جنرل حکیم سید احمد خان کی قیادت میں شفا الحسنہ دواخانہ میں مرحو م حکیم آفتاب عالم کی یاد میں 151 واں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں برج پوری اور گردونواح کے مکینوں نے اپنی صحت کا چیک اپ کرایا اور کیمپ میں موجود ڈاکٹروں اور حکیموں نے تقریباً 351 مرد و خواتین کا معائنہ کیا اور مفت یونانی ادویات تقسیم کی گئیں
۔ کیمپ کا افتتاح علاقائی نوجوان رہنما علیم انصاری نے کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڈی، سنجیونی اسپتال کے ڈاکٹر بنٹی شرما، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر ظہیر یار خان، ڈاکٹر عبدالمجید، حکیم مرتضیٰ دہلوی، اسرار احمد، نذیر احمد، سرتاج عالم، حکیم محمد اسعد اور تنویر عالم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *