
میٹنگ میںمختلف محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا لیا گیا تفصیلی جائزہ
نئی دہلی، 17 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں ایپکس کمیٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی ۔جس میں آئندہ مانسون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس اہم میٹنگ میں شمال مشرقی دہلی کے ایم پی منوج تیواری، جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی ، شمال مغربی دہلی کے ایم پی یوگیندر چندولیا، کابینہ وزراءپرویش صاحب سنگھ، آشیش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا اور رویندر اندراج سنگھ،ایم ایل اے انل شرما ،جتیندر مہاجن او ر شیکھا رائے،آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پی ڈبلیو ڈی، دہلی میونسپل کارپوریشن، دہلی جل بور ڈ، اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر افسران موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے ‘فلڈ کنٹرول آرڈر-2026’ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکم تمام محکمو ں کے لیے ایک گائیڈ لائن مینوئل کے طور پر کام کرے گا، جس میں پانی نکاسی کے نظام، جمناکے پشتوں، پمپنگ اسٹیشنز، ریگولیٹری میکانزم، آپریشنل پلانز، مشینری کی وضاحتیں، اور کنٹرول رومز کے رابطہ نمبرز کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد محض آفت کے دوران ردعمل دینا نہیں ہے بلکہ ممکنہ بحرانوں کی پیشگی نشاندہی کرکے مو ¿ثر روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مانسون کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر خطرے سے دوچار علاقے کی مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
No Comments: