
نئی دہلی/پنجاب، 15جون (میرا وطن نیوز )
پنجاب میں منشیات کے خلاف بھگونت مان سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی مہم کے دوران ای ڈی پار ٹی (بی جے پی)کے ایک عہدیدار کے منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد سیاسی ماحو ل گرم ہو گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت کئی سینئر رہنما ¶ں نے ای ڈی پارٹی پرحملہ بولا ہے۔
اروند کجریوال نے ایکس ( ٹوئٹر) پر کہا کہ ای ڈی پارٹی کے عہدیدار خود پنجاب میں منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ کیا ای ڈی پارٹی کے منشیات کے کاروبار سے روابط ہیں؟انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں 70فیصد منشیات گجرات کے راستے آ رہی ہیں۔ ای ڈی پارٹی کی اتحادی سر کار کے دور میں پنجاب کے گھر گھر تک ’چِٹّا‘پہنچایا گیا۔ باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں اور سرکاری گاڑ یوں کے ذریعے چِٹّا گھروں تک تقسیم کیا جاتا تھا۔ ای ڈی پارٹی اور چِٹّا پارٹی پنجاب کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ بھگونت مان نے چِٹّے کے خلاف کارروائی کرکے پنجاب کے نوجوانوں کو ایک بار پھر روشن اور سنہرے مستقبل کی امید دی ہے۔
آپ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ بھگونت مان حکومت نے منشیات کے نیٹ ور ک کو اس قدر تہس نہس کر دیا ہے کہ اب ای ڈی پارٹی کے لوگ خود منشیات کی سپلائی کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔ آپ کے کونڈلی سے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے بھی سرکار پر حملہ بولا ۔
No Comments: