
نئی دہلی،14جون (میرا وطن نیوز)
وزیرسماجی بہبود اور ایس سی /ایس ٹی /او بی سی روندر اندراج سنگھ نے جنوبی دہلی میں تغلق آباد اسمبلی حلقہ کے لال کنواںعلاقے میں 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ چونکہ اس علا قے میں درج فہرست ذات کی نمایاں آبادی ہے، اس لیے اس کی ترقی کے لیے فنڈز ایس سی /ایس ٹی ویلفیئر فنڈ سے حاصل کیے گئے ہیں۔ مقامی ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ان فنڈز کو دستیاب کر انے کے لیےوزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بدھوڑی نے بتایا کہ اس کے علاوہ گووند پوری کے دیارام مارگ پر 50 لاکھ روپے کے تر قیا تی کام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ ان فنڈز کو علاقے میں نالوں، سیوریج لائنوں اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔
کابینہ رویندر اندراج نے کہا کہ دہلی میں ترقیاتی کاموں پر فی الحال جتنی رقم خرچ کی جارہی ہے وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے، خاص طور پر بڑی درج فہرست ذات کی آبادی والی کالونیوں میں، اور یقین دلایا کہ اس مقصد کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہو گی۔اس موقع پرجنوبی ضلع بی جے پی صدر مایا بشٹ، نامزد کونسلر روہتاس بدھوڑی اور کونسلر چندر پرکا ش بھی موجود تھے۔
No Comments: