
فائر ملازمین نے بزرگ خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا
نئی دہلی، 14 جون (میرا وطن نیوز)
جنوب مشرقی دہلی میں اتوار کی صبحکالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب ایک ریستوران اور ملحقہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ موقع پر خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلا ع ملنے پر دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی کو شش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے دوران تین کمرشیل ایل پی جی سلنڈر بھی پھٹ گئے جس سے آگ مزید شدت اختیار کر گئی۔
دہلی فائر سروس کے مطابق، نیو پلیس تھانہ علاقے کے ایچ بلاک میں واقع پنجابی تڑکا ریسٹورنٹ کے قر یب اتوار کی صبح تقریباً 4بج کر45 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ یہ ریستوراں انجلی جیولرز اور دیش بندھو گپتا کالج کے قریب، کالکاجی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ پر دو واٹر ٹینڈرز، تین واٹر باو ¿زر اور بریتھنگ سپورٹ یونٹ روانہ کیا گیا۔
آگ کی شدت کے پیش نظر صبح 5بجکر5 منٹ پر اسے ’میک-4 ‘کیٹیگری قرار دیا گیا، جس کے بعد کل 9 فائر انجن جائے وقوعہ پر تعینات کیے گئے۔ اے ڈی او یشونت، اے ڈی او سربجیت، اور ایس او راج کمار نے بچاو ¿ اور راحتی کاموں کی قیادت کی۔افسروں کے مطابق آگ تہہ خانے، گراو ¿نڈ فلور سے تیسری منزل تک اور تیسری منزل کی چھت پر عارضی ڈھانچے تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کے دوران تین کمرشیل ایل پی جی سلنڈر بھی پھٹ گئے۔ فائر فائٹرز نے 70 سے 75 سال کی عمر کی ایک بزرگ خاتون سیتا دیوی کو بحفاظت نکال لیا جو عمارت کی دوسری منزل پر پھنسی ہوئی تھی۔ اس بروقت ریسکیو آپریشن سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔
آگ پرصبح 5بجکر40 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا تھا، جبکہ 5بج کر45 منٹ پر ’اسٹاپ‘کا اشارہ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی فائر فائٹرز نے آگ کو دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے کو لنگ آپریشن جاری رکھا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ خوش قسمتی سے، کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
No Comments: