Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے برٹانیہ چوک کا نام آنجہانی سینئر صحافی اشونی چوپڑا (منا) کے نام سے منسوب

ایل جی سردارترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے نام کی تختی کی نقاب کشائی کی

نئی دہلی، 12 جون(میرا وطن نیوز )
ایل جی سردار ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو سینئر صحافی، سابق ایم پی، سماجی کار کن ، اور پنجاب کیسری گروپ کے سابق ایڈیٹر اشونی چوپڑا (مِنا)کو اعزاز بخشتے ہوئے لارنس روڈ پر واقع برٹانیہ چوک کا نیانام ’اشونی چوپڑا (منا ) چوک‘ رکھا ۔ اس موقع پر ایل جی اور وزیر اعلیٰ نے مشترکہ طور پر چوراہے کا افتتاح کیا اور نام تبدیل کرنے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر ایل جی نے کہا کہ دہلی سرکار کا یہ اقدام قابل ستائش ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اشو نی کمار چوپڑا جی کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ صحافت، عوامی زند گی اور سماجی خدمت کے شعبوں میں مینا جی کی شراکتیں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔
اس تقریب میں کابینہ وزیرپرویش صاحب سنگھ، جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی، چاندنی چوک کے ایم پی پروین کھنڈیلوال، سابق مرکزی وزیر مملکت وجے گوئل، آدرش نگر کے ایم ایل اے راجکمار بھاٹیہ، تری نگر کے ایم ایل اے تلکرم گپتا، اور بی جے پی کے سابق صدر ویریندر سچدیوا موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *