
نئی دہلی،12 جون(میرا وطن نیوز)
بھاجپااقلیتی مورچہ کے سابق قومی نائب صدر حاجی محمد عاقل قریشی نے مودی سرکار کے12سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ گزشتہ12برسوں کے دوران ہندوستان نے ترقی،خوداعتمادی اور عوامی فلاح کے میدان میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ140کروڑہندوستانیوں کے اعتماداور وزیراعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت نے ملک کوایک نئی سمت دی ہے، جہاں سیاست سے زیادہ ترقی، تفرقہ سے زیادہ ہم آہنگی اور وعدوں سے زیادہ عملی نتائج کوترجیح دی گئی۔
اس موقع پرحاجی عاقل قریشی نے جاری بیان میں کہا کہ مودی سرکار کے دور میں تقریباً25کروڑ افرا دکوخط غر بت سے باہرنکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی،جبکہ خواتین کوبااختیاربنانے،بنیادی سہولیات کی فراہمی،دیہی ترقی، ڈیجیٹل انقلاب اورعالمی سطح پر ہندوستان کے وقارمیں اضافہ جیسے اقدامات نے ملک کی تصویربدلنے میں اہم کرداراداکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے 12 سالہ دورِاقتدارکوترقی،شفافیت،عوامی خدمت اور عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے وقار کے حوالے سے یادرکھاجائے گا۔ محمد عاقل قریشی نے کہا کہ آنے والے برسوں میں بھی ملک ترقی اورخوشحالی کے نئے سنگ میل طے کرے گا۔
No Comments: