
حفاظتی مسائل کے متعلق عوامی بیداری بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی جائے
نئی دہلی ،9جون (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے منگل کو ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی اور دہلی کی ترقی، صفائی ، سلامتی اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ تقریباً نصف گھنٹہ تک جا ری رہنے والی ملاقات کے دوران راجدھانی کی مجموعی ترقی اور عوامی بہبود سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمیئر نے کہا کہ ایل جی گہری ذہانت، بصیرت افروز سوچ اور وسیع انتظامی تجربے سے مالا ما ل شخصیت ہیں۔ ان کی تجاویز دہلی کی ترقی اور گڈ گورننس کو ایک نئی سمت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔راجدھانی میں حالیہ اہم واقعات کی روشنی میںمیٹنگ میں دہلی کی سیکورٹی نظام کو مز ید مضبو ط بنانے اور حفاظتی مسائل کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے اقدامات پر بھی توجہ دی۔ اس مو قع پر ایل جی نے اشارہ دیا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اورڈی ٹی سی کے بسوں کے بیڑے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ ایل جی اور ایل جی کے دفتر کے درمیان مسلسل بات چیت اور تال میل دہلی کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایسی بامعنی ملاقاتیں مستقبل میں باقا عدگی سے جاری رہیں گی، جس سے دہلی کی ترقی اور شہری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ایل جی نے ایم سی ڈی کو شہر کی بہتری اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا،اس کے ساتھ ہی ایم سی ڈی کی طرف سے کیے گئے عوامی مفاد کے اقدامات کی بھی ستائش کی۔
No Comments: