Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مہندی XIکو ہرا کرگوئڈن گیم کا سینی وِسٹا گرین چیمپئن ٹرافی پر قبضہ

امروہہ فاﺅنڈیشن کے بینر تلے بھوپال گراﺅنڈ جامعہ پر کھیلا گیا فائنل

نئی دہلی ،7جون (میرا وطن نیوز )
امروہا فاو ¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھوپال کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے سینی وِسٹا گرین چیمپئن ٹرافی کے فائنل مقابلے میں گولڈن گلیم نے مہند ی X1 کو رنز سے ہرا دیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گولڈن گلیم نے 189 رنز کا ہدف رکھا جس میں امن نواب نے 37، آمین 33، سلطان انصاری 28 ، توشار دھاریوال 26 اور جونٹی نے 24 ناٹ آو ¿ٹ رنز بنائے۔ فہیم 14 ناٹ آو ¿ٹ رہے۔ مہندی X1 کی طرف سے سکندر کمار نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ مونو چودھری اور کیف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس دوران 189 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مہندی X1 محض 73 رنز پر آو ¿ٹ ہو گئی۔ مہندی X1 کی طرف سے سب سے زیادہ رنز سکلین حیدر نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ ایس نے 11 رنز بنائے۔ گولڈن گلیم کی طرف سے علی سمیر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں اور آمین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
امروہا فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام سینی وِسٹا گرین چیمپئن ٹرافی میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی امن نواب تھے جنہیں مین آف دی سیر یز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بیسٹ بولر علی سمیر، بیسٹ بیٹسمین سمارتھن سیٹھ رہے۔ بیسٹ فیلڈ نگ کا ایوارڈ ففتھ ڈائیمینشن کے عدنان شبیر کو دیا گیا۔
اس فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی کے طور پر محمد عباس منا تھے جو کملا بیڑی کمپنی کے مالک اور سماجی کارکن ہیں۔ محمد عباس منا نے اس موقع پر امروہا فاو ¿نڈیشن کے سماجی کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ امرو ہا فاو ¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام سینی وِسٹا گرین چیمپئن ٹرافی بہت ہی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ امروہا فاو ¿نڈیشن جو بھی کام کرتی ہے وہ سماج کو جوڑنے والا کام کرتی ہے جو آج کل کے ماحول میں بہت ضرو ری ہے۔
اس کے علاوہ کھیلو انڈیا کھیلو کے ڈائریکٹر مہیش شرما نے بھی امروہا فاو ¿نڈیشن کے کاموں کی سراہنا کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا بڑا کام ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا اور سماج میں لوگوں کے کام آنا یہی سچی سماج سیوا ہے۔ امروہا فاو ¿نڈیشن اپنے انہی کاموں کے لیے جانی جاتی ہے۔
اس موقع پر مہمانوں میں حسن کمال، ڈاکٹر صادق نقوی، نجف نقوی، محترمہ ڈاکٹر صبوحی نقوی، محترمہ ڈا کٹر شادمہ وہاب نے اس فائنل میچ کا ٹاس اچھال کر افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ اعجاز سبطین، شبھم بنسل ، محمد سکلین، محترمہ شبانہ خان، حسین علی موجود رہے۔امروہا فاو ¿نڈیشن کی جانب سے تمام مہمانوں کو شال اور مومنٹو دے کر نوازا گیا۔
اس موقع پر امروہا فاو ¿ نڈیشن کے سرپرست سید سبت حیدر نقوی نے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔امروہا فاو ¿نڈ یشن کے صدر فرمان حیدر نقوی کے متعلق کہا کہ فرمان حیدر کسی کام کو مکمل کر نے میں اپنا سب کچھ لگا دیتے ہیں، اس لیے ان کے لیے کوئی کام ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کر کٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں امروہا فاو ¿نڈیشن کی جن لوگوں نے مدد کی اور اپنی کمپنی کے فروغ کے لیے امر و ہا فاو ¿نڈیشن کو اسپانسر کیا، ہم امروہا فاو ¿نڈیشن کی جانب سے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروگرام کی نظامت حسن کمال اور وسیم نقوی نے کی۔ آخر میں امروہا فاو ¿نڈیشن کے صدر فرمان حیدر نقوی نے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *