
نئی دہلی،4 جون(میرا وطن نیوز )
وسطی ضلع دہلی کے دریا گنج سب ڈویڑن میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیوں، کم عمر نوجوانوں کی مبینہ شمو لیت، اگاہی کے نیٹ ورکس اور رات گئے تک کھلے رہنے والے بازاروں کے مسئلے پر سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی کی قیادت میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پولیس انتظامیہ کی توجہ مبذ ول کرائی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل ڈسٹرکٹ) کے نام ایک تفصیلی میمورینڈم اے سی پی (سب ڈویڑن دریا گنج) دھیرج نارنگ کو پیش کی گئی۔
میمورینڈم میں گزشتہ 15 تا 20 دنوں کے دوران دریا گنج کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضا فے، چاقو زنی، سماج دشمن سرگرمیوں اور بعض معاملات میں کم عمر نوجوانوں کی مبینہ شمولیت پر تشو یش کا اظہار کیا گیا۔ میمورینڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرونی جرائم پیشہ عناصر اور مبینہ اگاہی کے نیٹ ور کس کی سرگرمیوں کے باعث مقامی باشندوں اور تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔میمو رینڈم میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازاروں اور تجارتی مراکز کے مسئلے کو بھی نمایاں طور پر اٹھایا گیا۔
سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں دیگر علاقوں سے منشیات کے عادی افراد ، سماج دشمن عناصر اور مشتبہ اشخاص بازاروں میں جمع ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں جرائم اور بدامنی کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ یادداشت میں بازاروں کے لیے ایک مقررہ بندش کا وقت نافذ کرنے اور متعلقہ قوانین پر مو ¿ثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر اے سی پی دھیرج نارنگ نے میمورینڈم میں اٹھائے گئے تمام نکات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ تمام معاملات پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
No Comments: