
نئی دہلی ،27مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی جل بورڈ کے وائس چیئر مین ستیش اپادھیائے نے بدھ کو ریاستی بی جے پی دفتر میں پردیش بی جے پی صدر ویریندر سچدیوا سے ملاقات کی ۔اس دوران ریاستی صدر نے وائس چیئر مین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر دونوں لیڈروں کے درمیان دہلی میں پانی کے نظام کو مضبوطی دینے اور شفاف بنانے پر زوردیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ اپادھیائے ایم ایل اے بننے سے پہلے بی جے پی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسمبلی اسپیکر وجیندر گزشتہ ہفتے مالیویہ نگر کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے کو دہلی جل بورڈ وائس چیئر مین نامزد کیا تھا ۔ان کے علاوہ ناگلوئی جاٹ سے ایم ایل اے منوج کمار شوکین اور گھونڈا سے ایم ایل اے اجے کمار مہاور کو دہلی جل بورڈ کے ممبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔آج اس ملاقات میں وائس چیئر مین جل بورڈ ستیش اپادھیائے یقین دہانی کرائی کہ کچھ بہتری کی سمت میں قدم اٹھائیں گے ۔
No Comments: