Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پانی کی قلت کو لے کر آپ کا مٹکا پھوڑ احتجاج جاری دیولی گاﺅںمظاہرہ ،کونڈلی میں مظاہرے کی تیاری

نئی دہلی، 27مئی(میرا وطن نیوز )
شدید گرمی کے دوران دہلی بھر میں آبی بحران کے خلاف عام آدمی پارٹی کا بی جے پی سرکارکے خلاف مٹکا پھوڑ احتجاج جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کونسلر اپنے اپنے علاقوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر مٹکا پھوڑ احتجاج کر رہے ہیں اور بی جے پی سرکار سے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دیولی گاﺅں میں پانی کے بحران کو لے کر ’آپ‘کے رکن اسمبلی پریم چوہان نے مقامی لوگوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب کونڈلی میں بھی گزشتہ 15دنوں سے پانی کی سپلائی بند ہے۔ بی جے پی سرکارسے مایوس ہو کر مقامی لوگ ’آپ‘کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار کے دفتر پہنچے اور پانی کے مسئلے کے حل کی اپیل کی۔ ایم ایل اے نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی کوششوں میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ اگر پانی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آتی تو 29مئی کو عام آدمی پارٹی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی سرکار کی ناکامی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی۔
کلدیپ کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر بھی کہا کہ میری اسمبلی کونڈلی کے لوگ پانی کے مسئلے سے شدید پریشان ہیں۔علاقے میں پندرہ دن سے زائد عرصے سے پانی نہیں آ رہا۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں تک پانی پہنچ جائے، لیکن مسئلہ اس لیے حل نہیں ہو رہا کیونکہ یو جی آر کے اندر ہی پانی نہیں پہنچ رہا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *