Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسوہ ابراہیمی میں امت کی کامیابی و کامرانی کا راز پوشیدہ ہے :امیر جماعت

نئی دہلی،27 مئی(میرا وطن نیوز)
عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پردریاگنج علاقے میں واقع ہیرابینکوئٹ ہال میں سٹیزن یونائیٹڈ فاو ¿نڈیشن کے زیرِاہتمام ایک عظیم فلاحی پروگرام منعقدکیاگیا،جس کے تحت غریبوں،یتیموں،مسکینوں اور ضرو ر تمند خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس انسان دوست اقدام نے علاقے میں بھائی چارے، ہمدردی اورخدمتِ خلق کی ایک خوبصورت مثال پیش کی۔
اس موقع پر سٹیزن یونائیٹڈفاو ¿نڈیشن کے سرپرست اعلی حاجی محمدیوسف قریشی نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرصرف قربانی کا گوشت ہی نہیں، بلکہ روزمرہ استعمال کی ضروری اشیائے خوردونوش بھی مستحق خاندانوں تک پہنچائی جاتی ہیں،تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ تقسیم کی جانے والی راشن کٹس میں گھی،تیل،مصالحے،آٹا،دال،چاول و دیگر ضروری ساما ن شامل ہوتا ہے، جبکہ ایک کٹ تقریباًایک مہینے تک ایک خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی رہتی ہے۔
سرگرم سماجی شخصیت حاجی سیدمحمداسلم نے کہا کہ یہ تمام فلاحی کام خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے انجام دیاجا رہا ہے اور الحمدللہ کئی سالوں سے یہ خدمت کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ حاجی اسلم نے کہا کہ یہ تنظیم کبھی کسی سے چندہ نہیں لیتی ہےاورہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔اس موقع پرپپوخلیفہ، امان قریشی،محمدآصف،چاندبھائی ودیگرمعززشخصیات کی نگرانی میں راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *