
نئی دہلی، 26 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے منگل کوریاستی پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ دہلی میں علاقائیت، زبان اور مذہب کے نام پر ہونے والے قتل، مظالم، اور ہراساں کرنے کے مسلسل واقعات پر توجہ دی جا سکے۔ اس موقع پرریاستی جنرل سکریٹر ی ڈاکٹر پی کے مشرا، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین انوج اتریا، پوروانچل سیل کے چیئرمین پروفیسر سدھانشو کمار، اور قانونی اور انسانی حقوق کے محکمے کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل کمارنے صحافیو ں سے بات چیت کی ۔
اس موقع پرپوروانچل سیل کے چیئرمین پروفیسر سدھانشو کمار نے کہا کہ دہلی میں پانڈو کمار کے قتل اور اس کے بعدکاپس ہیڑا علاقے میں پوروانچل کے رہنے والے رام کمار یادو کی خودکشی کے بعد پوروانچل علاقے کے لوگ خوفزدہ اور خوف میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ایڈوکیٹ سنیل کمار نے کہا دہلی کانگریس کا لیگل سیل مفت قانونی مدد اور مشورہ فراہم کرے گا تاکہ پانڈو کمار اور رام کمار یادو کے خلاف ہونے وا لے تشدد اور مظالم کے ذمہ داروں کی سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر پولیس متاثرہ افر اد پر اس طرح کا دباو ¿ ڈالتی رہی تو دہلی کانگریس لیگل سیل قانونی جنگ لڑے گا – اگر ضروری ہوا تو پو لیس کے خلاف اس معاملے کو عدالت میں لے جائے گا – اور حقائق اور شواہد کی بنیاد پر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مقدمہ درج کیا جائے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
No Comments: