Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

این ڈی ایم سی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘ کے نعرے کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 24 مئی (میرا وطن نیوز)
نئی دہلی میونسپل کونسل کے وائس چیئرمین نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقد شجر کاری کے دوران کہا کہ یہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی مہم نہیں ہے بلکہ جذباتی اور سماجی ذمہ داری سے جڑی ایک عوامی تحریک ہے۔ درخت لگانا آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے اور یہ مادر فطرت کے لیے احترام کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔5 جون کو ما حو لیات کے عالمی دن کے موقع پر کونسل ایک خصوصی درخت لگانے کا پروگرام منعقد کرے گا۔
این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین چہل نے اتوار کو جورباغ میں این ڈی ایم سی ہاو ¿سنگ کمپلیکس ’امر ت کال نواس‘ میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر درخت لگانے کی تقریب کی قیا د ت کی۔ تقریب میں مقامی رہائشیوں، آر ڈبلیو اے کے ممبران، عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے اپنی ماو ¿ں کے نام پر درخت لگائے۔ چہل نے کہا کہ این ڈی ایم سی نے اتوار کے ایک وقفے کے بغیر مسلسل 25 ہفتوں تک اس مہم کو جاری رکھا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *