
نئی دہلی،24مئی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کوتگری نو آباد کالونی میں پارکوں کی خوبصو ر تی اور سڑکوں کی ترقی کے کاموں کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سی ایم کے ترقیاتی فنڈ سے 1.62 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس موقع پر بی جے پی کی ضلع صدر مایا بشٹ، کونسلر انیتا سنگھل اور کونسلر میرا پہاڑیا موجود تھیں۔افتتاحی موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ممبر پارلیمنٹ اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر بدھوڑی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دیولی اسمبلی حلقہ کے لئے مختلف ترقیاتی پرو جیکٹو ں کے لیے 150 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے تگڑی کالونی کے پارکوں میں تزئین کاری کی جائے گی ،جس سے مقامی لوگ صبح و شام سیر و تفریح کے دوران راحت محسوس کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں جن سڑکوں پر دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے اب اس فنڈ سے ان سڑکوں کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسروں اور ٹھیکیدار کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ وقت رہتے معیاری کام کریں ۔
No Comments: