Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر کا اسکول بند کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ :میئر

نئی دہلی، 21 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے کہا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ کی طر ف سے ایم سی ڈی کے پرائمری اسکولوں کو ان کی جگہ پر ’آیوشمان آروگیہ مندر‘ کھولنے کے لیے بند کیے جانے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد ایم سی ڈی انتظامیہ میں اقتدار میں واپس آئی۔ایم سی ڈی کے تحت 1,514 آپریشنل اسکول تھے، جہا ں تقریباً 6.50 لاکھ طلباءتعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اور آج بھی یہ تمام 1,514 پرائمری سکول چل رہے ہیں۔
دہلی کے میئر نے کہا کہ بی جے پی ایم سی ڈی کے تحت اسکولوں کی توسیع اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، اور 2032 تک وہ ان تمام اسکولوں کو انگلش میڈیم پرائیویٹ اسکولوں کی طرح ترقی دے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *