Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیٹ امتحان دینے والے پنجاب روڈ ویز میں کر سکیں بگے مفت سفر

اروند کجریوال کی اپیل پر وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے لیا ہے فیصلہ

نئی دہلی/پنجاب، 20مئی(میرا وطن نیوز )
نیٹ کا امتحان دینے جا رہے طلبہ سے پنجاب روڈویز کی بسوں میں کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ عام آدمی پا ر ٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی اپیل کے بعد وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بدھ کو نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کے لیے پنجاب روڈویز کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ، تاکہ غریب خاندانوں کے بچوں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کی درخواست پر میں نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے بات کی، جس کے بعد 20تا 22جون پنجاب روڈویز میں سفر مفت کر دیا گیا ہے۔ تمام بچے ہمت سے کام لیں اور خوب دل لگا کر محنت کریں۔ ڈاکٹر بننے کا سب کا خواب پورا ہوگا۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ کئی بچوں نے مجھے لکھا تھا کہ ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ وہ امتحان والے دن اپنے گھر سے سینٹر تک جانے کا کرایہ ادا کر سکیں۔ بچوں نے اس سلسلے میں مدد مانگی تھی۔ میں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے اس معاملے کا ذکر کیا، جس کے بعد پنجاب سرکارنے 20تا 22جون تک نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کا پنجاب روڈویز کی بسوں میں کرایہ معاف کر دیا ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ بچے اچھی طرح اور پوری محنت کے ساتھ تیاری کریں اور اپنے حوصلے بلند ر کھیں ۔21جون کو نیٹ کا امتحان ہے، اس لیے پنجاب سرکارنے فیصلہ کیا ہے کہ 20، 21اور 22 جو ن کو پنجاب روڈویز کی تمام بسوں میں نیٹ کا امتحان دینے جا رہے تمام بچوں کا کرایہ معاف ہوگا۔ آ پ صرف اپنا ایڈمٹ کارڈ دکھا دیں، آپ کا ٹکٹ نہیں لگے گا۔ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *