
نئی دہلی، 20 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کی سڑکیں جلد ہی جدید ترین سمارٹ ایل ای ڈی لائٹنگ سے چمکتی نظر آئیں گی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدا ر ت میں بدھ کو منعقد اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی ہائبرڈ میٹنگ کے دورا ن دہلی کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو سمارٹ ایل ای ڈی سسٹم کے ساتھ تبدیل کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ اس پروجیکٹ کے تحت تقریباً 473.24 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی ) کی سڑکوں پر لگائی گئی تقریباً 96ہزار اسٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ سرکار کا مقصد ہے کہ دیوالی کے آنے والے تہوار تک دہلی کی بڑی سڑکوں کو ان نئی سمارٹ لائٹس سے روشن کیا جائے۔
اس ہائبرڈ میٹنگ میں وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ، متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ بھی موجود تھے۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعلیٰ کے 2026-27 کے بجٹ کے دوران کیے گئے اعلان کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے روایتی اسٹریٹ لائٹس کو توانائی کے قابل سمارٹ ایل ای ڈی سسٹم سے بد لنے کا وعدہ کیا تھا۔ فی الحال، پی ڈبلیو ڈی سڑکیں تقریباً 45ہزار پرانی ہائی پریشر سوڈیم واپر(ایچ پی ایس وی) لائٹس اور 51ہزارایچ پی ایس وی -ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ہیں۔ مجموعی طور پر، نیٹ ورک تقریباً 96ہزار لائٹس اور 51,160 کھمبوں پر مشتمل ہے۔
میٹنگ کے دوران وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ نے تجویز پیش کی کہ دہلی سرکارکے ایک اہم اقدام کے طور پر اس کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے اس اسکیم کو ایک الگ اور مخصوص نام دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔
No Comments: