
نئی دہلی،20مئی(میرا وطن نیوز)
بھائی چارہ سمیتی اورجمیعت القریش کی جانب سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے اعزاز میں ایک خصوصی اور روح پرورپروگرام کاانعقادکیاگیا،جس میں پرانی دہلی کے عازمین حج،معززشخصیات اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پرپروگرام کے کنوینر حاجی محمد مہربان بھائی قریشی نے تمام مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کرتے ہو ئے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ مہربان قریشی کا کہنا تھا کہ حج اسلام کا ایک عظیم رکن ہے اور اللہ تعالیٰ کے مہمان بننا ہر مسلمان کیلئے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔اس موقع پر خصوصی طورپرنوجوان لیڈرمحمدفیصل مہربان قریشی کی حج پرجانے کیلئے خاص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہم شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کئی معززشخصیات موجود رہیں،جن میں حاجی سیدمحمدافسرنظامی (چیئرمین،درگاہ حضرت نظام الدین اولیا)،محمدذاکر(ڈائریکٹر،سرووکون کمپنی)،محمدثاقب اخلاق قریشی الساقب ایکسپورٹس)، حاجی محمدآفتاب، محمدفرمان النذیر، حاجی پپو، حاجی محمدنظام،محمدمصطفیٰ قریشی،محمدابوذرقریشی،حاجی محمد احسان قریشی، محمدجاوید،صحافی محمدغفران آفریدی،فاضل انصاری وغیرہ شامل تھے۔
پروگرام کے دوران حاجی افسرنظامی اورمحمدذاکرنے عازمین حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے ان سے ملک و قوم کی ترقی،امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی دعاو ¿ں کی اپیل کی۔ محفل کاماحول روحانی اورپ ±روقاررہاجبکہ شرکاءنے پروگرام کو نہایت کامیاب قرار دیا۔
No Comments: