Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ادارئہ ادب اسلامی ہند کے دہلی یونٹ کا انتخاب

سفیرصدیقی (صدر)، نوید یوسف (سکریٹری )،شاداب شروانی (خازن)

نئی دہلی،20مئی (میرا وطن نیوز )
ادارئہ ادب اسلامی ہند ریاست دہلی کا انتخابی اجلاس دفتر ماہنامہ پیش رفت میں ادارے کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر خالد مبشر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رواں میقات یعنی 2025 تا 2029 کے لیے ار ا کین کی کثرت رائے سے سفیرصدیقی کا انتخاب بطور صدر عمل میں آیا۔ سفیر صدیقی شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سینئر ریسرچ فیلو کی حیثیت سے ’کلاسیکی اردو غزل کا بین المتونی مطالعہ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھ رہے ہیں۔ وہ نئی نسل کے مشہور نمائندہ شاعر ہیں۔ ان کے دو شعری مجموعے ’کوزئہ فکر‘اور ’خوابوں کے مرثیے‘ ادبی دنیا میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔
نومنتخب صدر ریاست دہلی سفیر صدیقی نے اراکین کے مشورے سے نویدیوسف کا بحیثیت سکریٹری اور شاداب شروانی کا بطور خازن تقرر کیا۔ نوید یوسف نے بھی جامعہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور خوب صور ت لب و لہجے کے شاعر ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں تنظیمی اور انتظامی امور کا بخوبی تجربہ ہے۔ شاداب شر وانی کو خازن کی ذمے داری دی گئی ہے ۔شاداب شروانی کا تعلق اس سے قبل ایس آئی او سے رہا ہے۔ وہ مختلف ادبی اور تنظیمی سرگرمیوں میں فعالیت کے شریک ہوتے رہے ہیں۔
اجلاس کے صدارتی خطاب میں ادارے کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر خالد مبشر نے نومنتخب عہدیدا ران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ دہلی جیسے بھرپور علمی اور ادبی مرکز میں یہ نئی ٹیم اسلا می فکرونظر اور اقدار پر مبنی ادب کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انتخابی اجلاس میں ادارے کے قومی سکریٹری مصدق مبین اور ماہنامہ پیش رفت کے معاون مدیر ساجد انصاری کے علاوہ اراکین میں محمد ماجد، طفیل احمد، ابوہریرہ، ابوالاشبال، آصف بلال، سفیان مظفر اور ابوامامہ شاہی ارریاوی شر یک تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *