Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کی بی جے پی سرکار ایئر لائنز اور امیروں پر تحائف کی بارش کر رہی ہے:یادو

عام شہریوں پر ایسے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے جن کی ادائیگی ان کےلئے ناممکن

نئی دہلی، 17 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ کاپارٹی دہلی بی جے پی سرکار کے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو 25 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں کے آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوںکو پوری طرح نظر انداز کردیا کردیا گیا ہے ،جو غریب، متوسط طبقہ، چھوٹے پیمانے پر ٹرانسپو رٹرز اور کسانوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ دیویندر یادو نے نوٹ کیا کہ دہلی میں موجودہ VAT کی شرحیں بی جے پی سرکار کی دوہری ٹیکس پالیسی کو نمایاں کرتی ہیں – جو کہ غریبوں کو سزا دیتے ہوئے امیروں کی حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے ریمارکس دیے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر VAT کے بھاری بوجھ کو کم کرکے عام شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے بجائے، ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی سرکار نے ہو ا بازی کے ایندھن پر ٹیکس میں کٹوتی کرکے ایئر لائنز اور امیر طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کر کہا کہ یہ فیصلہ بی جے پی سرکارکی ’غریب مخالف‘اور ’امیر نواز‘ ذہنیت کو بے نقاب کر تا ہے – ایک ایسی ذہنیت جس نے ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل مختلف ذرائع سے عام لوگوں کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ جب بھی کانگریس پارٹی عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتی ہے، بی جے پی سرکار ممکنہ ریونیو نقصان کا حوالہ دیتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *