
نئی دہلی ،17مئی (میرا وطن نیوز )
سماج وادی پارٹی کے اتر پردیش سے راجیہ سبھا رکن اور جامعہ ایلومنی جاوید علی خان نے اپنے ایم پی لیڈ س( MPLADS) فنڈ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جامعہ اسکول کی طالبات کے لیے علیحدہ ہاسٹل کی تعمیر کے واسطے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کی اس پہل کے بعد ملک اور بیرونی ملک میں رہائش پذیر جامعہ ایلومنی کے ذریعہ انہیںمبارکباد دی جا رہی ہیں۔
اسی کڑی میں جامعہ اسکول سے وابستہ عہدیدار اور اساتذہ نے راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان کو ان کی غفا ر منزل رہائش گاہ پہنچ کر مبارکباد دی ۔ اس دوان جامعہ اسکول ہاسٹل کے پرووسٹ پروفیسراسلم خان، جشن جوہر کے منتظم ندیم الدین چودھری، ایس ایم کاظم اور ہاسٹل وارڈن شجاع الحسن نے جاوید علی خا ن کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جاوید علی خان نے کہا کہ جامعہ میں اسکول کی بچیوں کے لیے ہاسٹل کی سخت ضرورت ہے، کیو نکہ اس سہولت کی کمی کے باعث کئی ہونہار طالبات دا خلہ ملنے کے باوجود تعلیم حاصل نہیں کر پاتی ہیں ۔
No Comments: