Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈر 15 ایشیائی گولڈ میڈلسٹ باکسر ہنشیکا اتری کو اعزاز سے نوازا گیا

تاشقند میں ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں اتری نے کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 19 مئی(میرا وطن نیوز )
انڈر 15 ایشیائی گولڈ میڈلسٹ ہنشیکا اتری کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پالم 360 کھاپ کے سربراہ سریندر سولنکی نے منگل کو کہا کہ پوری دیہی برادری مختلف شعبوں میں خواتین کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے، اور نوجوان لڑکیوں کو تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انڈر 15 گولڈ میڈلسٹ ہنشیکا اتری ان ہندوستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہو ں نے تاشقند میں حال ہی میں ختم ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔ اس نے پالم میں مشہو ر دادا دیو مندر کے احاطے میں واقع باکسنگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی ہے۔ اس قا بل فخر کارنامے پر ان کے اعزاز میں مندر کے احاطے میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پرسولنکی نے کہا کہ باوقار دادا دیو مندر کے احاطے میں باکسنگ اکیڈمی کام کرتی ہے، جو نوجو انو ں خصوصاً لڑکیوں کو مفت تربیت فراہم کرتی ہے۔ اتری بھی ان بچوں میں سے ایک ہے جنہوں نے اس اکیڈمی میں اس کی تربیت حاصل کی۔ اس موقع پر – پالم 360 کھاپ کے سربراہ کے ساتھ پالم او ر دہلی بھر کے دیگر دیہاتوں کے سربراہ، دادا دیو مندر کمیٹی کے صدر عمیر سولنکی، نائب صدور ستبیر سولنکی او ر بھوپ سنگھ نمبردار، اور باکسنگ کوچ ہریش سولنکی اور ضلعے سنگھ گہلوت شامل تھے۔ اکیڈمی میں تربیت حا صل کرنے والے دیگر باکسرز بھی نوجوان کھلاڑی کے استقبال اور اعزاز کے لیے موجود تھے جنہوں نے اپنی اکیڈمی میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *