Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طالب علم سید محمد علی نے زون-27 میں سائنس اسٹریم میں کیاٹاپ

اینگلو عربک اسکول انتظامیہ پر شاہد گنگوہی نے سنگین سوالات اٹھائے

نئی دہلی ،19مئی (میرا طن نیوز )
گورنمنٹ راجکیہ سروودیہ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول نمبر-1، جامع مسجد دہلی کے ہونہار طالب علم سید محمد علی نے سی بی ایس ای جماعت 12 سائنس اسٹریم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زو ن -27 میں ٹاپ مقام حاصل کیا ہے۔طالب علم کی یہ کامیابی پرانی دہلی کے لیے باعث فخر خبر ہے جس سے دیگر طلبہ طالبات کو ترغیب ملے گی ۔محمد علی نے اور آل 94.5فیصد ،بیسٹ پائیو میں 94.8 فیصداور سائنس اسٹریم میں 93.8فیصد نمبرات حاصل کر اپنے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا ہے ۔وہ آگے بھی اسی طرح محنت و لگن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم جاری رکھیں گے ۔
طالب علم محمد علی نے انگلش95، ریاضی92، فزکس95، کیمسٹری 93، کمپیوٹر سائنس 94 اور پینٹنگ میں 98نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ اگر محنت، لگن اور صحیح رہنمائی ہو تو سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی کامیا بیاں حاصل کرسکتے ہیں۔اس کامیابی پر سید محمد علی، ان کے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو دلی مبارکبا د اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ یہ کامیابی نہ صرف طالب علم بلکہ پور ے سرکاری تعلیمی نظام اور اساتذہ کی محنت کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب اسی زون کا تاریخی اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جسے تقریباً 95 فیصد سرکاری گرانٹ حاصل ہوتی ہے اور جس نے ماضی میں بے شمار قابل اور باصلاحیت طلبہ پیدا کیے۔مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ آج تک اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول انتظامیہ جماعت 12 کا نتیجہ عوامی طور پر جاری نہیں کر سکی۔ یہ معاملہ نہ صرف انتظامی غفلت بلکہ شفافیت اور جوابدہی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: کہ ایک طرف سر کاری اسکول کا طالب علم زون ٹاپ کر کے تعلیمی میدان میں نئی مثال قائم کررہا ہے، جبکہ دوسری طرف تاریخی شناخت اور سرکاری امداد حاصل کرنے والا اینگلو عربک اسکول اپنا نتیجہ تک عوام کے سامنے پیش نہیں کر پا رہا۔ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ فوری طور پر جماعت 12 کا نتیجہ عوامی کرے اور طلبہ و والدین کے سامنے مکمل شفافیت اختیار کرے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *