Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈین یوتھ کانگریس وفد کی طالبہ انشیکا کے اہل خانہ سے ملاقات

این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی وجہ سے طالبہ نے کی تھی خودکشی

نئی دہلی، 18 مئی(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب نے آج این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنے والی طالبہ انشیکا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ملک کے بچوں کو خودکشی پر مجبور کرنے والے اس گھناو ¿نے جرم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج انشیکا کے والد ین سے ملنے ماڈل ٹاو ¿ن پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ طالبہ کے والدین گھر پر نہیں ہیں۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے! ہم انشیکا کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔
ادے بھانو چب نے بتایا کہ طالبہ اپنے والدین کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتی تھی ۔ وہ ایک غریب گھرانے کا بچہ تھا۔ جب اسے معلوم ہوا کہ پیپر لیک ہو گیا ہے اور اس کا دوبارہ امتحان لیا جا ئے گا تو وہ اس قدر مایوس ہو گئی کہ اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آج، وہ اب زندہ نہیں ہے۔ا س کے والدین بھی یہاں نہیں ہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ان پر دباو ¿ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم نے ان سے فون پر بات کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے ہیں۔اس موقع پر دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *