Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پاسپورٹ، بینکنگ، انشورنس اور آدھار خدمات ایک ہی چھت کے نیچے

ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے نہرو پلیس پوسٹ آفس کا کیا معائنہ

نئی دہلی،18مئی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پیر کو جدید ترین نہرو پلیس پوسٹ آفس کا معائنہ کیا اور سوکنیا سمردھی یوجنا (ایس ایس وائی) کے تحت کھاتہ کھولنے والے کھاتہ داروں کو پاس بکس تقسیم کیں۔ اس پوسٹ آفس کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
اس موقع پربدھوڑی نے وضاحت کی کہ ان کے لوک سبھا حلقہ جنوبی دہلی میں یہ ڈاک خانہ اب روایتی ڈاکخانہ سے جدید سہولیات کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بینکنگ سہولیا ت کے ساتھ ساتھ اس میں پاسپورٹ سینٹر، پوسٹل لائف انشورنس، آدھار سینٹر اور مرکزی سرکار کی تمام اسکیموں سے متعلق خدمات بھی ہیں۔ اس موقع پر دہلی کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کرنل اکھلیش کمار پانڈے اور پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر سنیل کمار بھی موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *