
نئی دہلی، 18 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے پیر کو اعلان کیا کہ مالویہ نگر کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے کو دہلی جل بورڈ کا وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ نانگلوئی جاٹ سے ایم ایل اے منوج کمار شو کین اور گھونڈا کے ایم ایل اے اجے کمار مہاور کو دہلی جل بورڈ کے ممبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔آج ا ن تقرریوں کے متعلق باضابطہ احکامات دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں ۔
نئے مقرر کردہ نمائندوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وجیندر گپتا نے کہا کہ عوامی خد شا ت کو دور کرنے میں ان کا تجربہ اور ان کی انتظامی ذہانت دہلی جل بورڈ کے کاموں کو مزید موثر، جوا بد ہ اور عوام پر مرکوز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اسپیکر نے کہا کہ مستقبل میں دہلی کو پانی کے تحفظ ، پائیدار پا لیسی کی تشکیل، مختلف ایجنسیوں کے درمیان مربوط کوششوں اور عوامی شراکت کے ذریعہ ہی پانی سے محفوظ اور ماحولیات کے لحاظ سے لچکدار بنایا جا سکتا ہے۔منتخب عہدیداروں کوپانی کے انتظام سے وا بستہ اداروں کو جوابد ہی اور مفاد عامہ کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے
No Comments: