Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جغرافیہ اردو میڈیم طلبہ کے نتائج روکے جانے اور مجموعی گراوٹ پر سنگین سوالات

سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار

نئی دہلی،14مئی (میراوطن نیوز )
سی بی ایس ای کے حالیہ نتائج کے اعلان کے بعد اردو میڈیم میں جغرافیہ مضمون پڑھنے والے متعدد طلبہ کے نتائج روکے جانے اور انہیں بعد میں جاری کرنے کی اطلاع نے طلبہ اور والدین کو شدید ذہنی دباو ¿ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک بھر کے لاکھوں طلبہ اپنی محنت کے نتائج کے منتظر تھے، کئی خاندان خوشیوں کے بجائے غیر یقینی صورتحال اور پریشانی کا شکار ہوگئے۔
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اس معاملے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی بی ایس ای تمام طلبہ کے نتائج ایک ساتھ جاری کرتی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی مخصوص مضمون یا زبان سے وابستہ طلبہ کے نتائج روک دینا نہ صرف انتظامی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے طلبہ کے اعتماد پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتائج میں مجموعی گراوٹ بھی ایک نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ کیا لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ اپنی تدر یسی ذمہ داریوں کو مو ¿ثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے؟ یا پھر اسکول انتظامیہ کی غفلت، تعلیمی نگرانی میں کمی اور منصوبہ بندی کا فقدان اس صورتحال کا سبب ہے؟
محمد شاہد گنگوہی نے مطالبہ کیا کہ سی بی ایس ای اور متعلقہ تعلیمی ادارے اس پورے معاملے کی آزادانہ جانچ کرائیں، طلبہ کے نتائج میں تاخیر کے اصل اسباب سامنے لائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح پالیسی مرتب کریں تاکہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے کسی بھی قسم کا کھلواڑ نہ ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *