Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پسماندہ بچوں کی مدد کےلئے ’پرائڈ آف چائلڈ ویلفیئر -2026 کا اہتمام

ہر بچے تک تعلیم کو یقینی بنانا معاشرے کی ذمہ داری ہے:پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی ،12مئی (میرا وطن نیوز )
کرشنا سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب منگل کوسے ’پرائیڈ آف چائلڈ ویلفیئر -2026‘ پروگرام کا انعقاد پچھم وہار کے بھارتی ودیا پیٹھ ایجوکیشنل کمپلیکس میں ڈاکٹر راجیش چوہان کی رہنمائی میں کیاگیا۔ اس مو قع پرمہمان خصوصی نیشنل اکالی دل اورکرشنا ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر پرمجیت سنگھ پمااور بھارتی ودیا پیٹھ ایجوکیشنل کمپلیکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم این ہوڈانے ضرورت مند بچوں میںا سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم اور ضروری سہولیات ہر ضرورت مند بچے تک پہنچیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بچہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا’بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے آگے بھی ایسے سماجی اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔تقریب میں ڈاکٹر ایس کے ورما، ایس کے شرما، پروین گو ئل، نیلیما ٹھاکر ،امن بنسل ، راجیش ، آشو پنجا بی ، گلشن سمن،پونم رانا اورایڈووکیٹ کرم ویر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *