Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ادارہ جاتی نگہداشت سے باہر منتقل ہونے والے نوجوانوں کےلئے ’آفٹر کیئر اسکیم‘ کو منظوری

دہلی سرکار 18 سال کی عمر کے بعد بھی یتیم بچوں کی مدد جاری رکھے گی: ریکھا گپتا

*بچوں کو تعلیم، ہنر مندی، روزگار، اور ماہانہ وظیفہ کے ذریعے خود انحصار بنایا جائے

نئی دہلی،10مئی (میرا وطن نیوز )
مدرز ڈے کے موقع پروزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’آفٹر کیئر اسکیم فار ینگ پرسنس ‘ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد صرف بچوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں ہے، بلکہ ان کے محفوظ، باوقار اور خود انحصار مستقبل کو یقینی بنانا ہے- جس میں کوئی بچہ یا نوجوان کبھی بھی تنہا یا بے سہارا محسوس نہ کرے۔ رواں مالی سال میں اس اسکیم کے لیے 3.5 کروڑ روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔
اتوار کو، مدرز ڈے کے موقع پروزیر اعلیٰ نے لاجپت نگر کے ولیج کاٹیج ہوم میں رہنے والے چھوٹے بچو ں سے دل دہلا دینے والا دورہ کیا۔ اس گھر میں، جو خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے ذریعے چلایا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بچوں کے ساتھ گرمجوشی اور پیار بھرے مکالمے میں مصروف رہے۔’آفٹر کیئر اسکیم‘ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت دہلی میں 88 چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئی) کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارے حکومت اور مختلف غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) مشترکہ طور پر چلا رہے ہیں۔ ان اداروں کے اندر، 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو دیکھ بھال، حفا ظت، تعلیم، بحالی، اور ضروری مدد فراہم کی جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں فی الحال دو ’آفٹر کیئر ہومز‘ کام کر رہے ہیں- ایک لڑکوں کے لیے اور ایک لڑکیوں کے لیے۔ یہہاں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو رہائش، کھانا، تعلیمی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہیں، جس سے وہ ایک آزاد زندگی کی طرف منتقل ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال تقریباً 150 سے 200 نوجوان 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے چھوڑ دیتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *