
نئی دہلی، 7 مئی (میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءصوبہ دہلی کے وفد نے صدر مولانا محمد قاسم نوری کی قیادت میں مشرقی دہلی کے ترلوک پور ی کی گلی نمبر 32 میں 16 سالہ ایان سیفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ حالیہ دنوں میں پیش آئے فسوسنا ک واقعہ میں ایان جاں بحق ہوگیا تھا۔ وفد نے مولانا محمود اسعد مدنی کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر مولانا محمد قاسم نوری نے اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاس مشکل اور صبر آ ز ما گھڑی میں پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن قانونی و سماجی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وفد نے قانونی کارروائی کی تفصیلات بھی حاصل کیں، جس کے مطابق مقد مہ کرکڑڈوما کورٹ میں زیر سماعت ہوگا۔
جمعیت علماءکے وفد نے مقامی پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملہ کو معمو لی واقعہ سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ ایک بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، اور وہ بھی بغیر کسی جھگڑا اور اشتعال کے۔ اس لیے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت قانو نی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ مقتول کے خاندان کو انصاف دلانا انتظا میہ کی اہم ذمہ داری ہے،نیز ان کی والدہ کو معقول معاوضہ بھی دیا جائے تا کہ وہ اپنی زندگی گزر بسر کرسکیں۔
وفد نے مقامی ذمہ داران اور قریبی مسجد کے امام مولانا بلال قاسمی سے بھی ملاقات کی اور متاثرہ خاندا ن کی مسلسل دلجوئی اور تعاون پر زور دیا۔وفد میں صدر جمعیت علماءصوبہ دہلی مولانا محمد قاسم نوری، ناظم اعلیٰ مولانا آفتاب عالم صدیقی، جمعیت علماءہند کے سکریٹری مولانا عظیم اللہ صدیقی، قاری عبدالرحمن معاون دفتر جمعیت علماءصوبہ دہلی، مقامی ذمہ دار محمد ریحان اور مولانا بلال قاسمی شامل تھے۔
No Comments: